معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی شائع کردہ ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق سنہ 1887ء کو پہلی بار "میڈ اِن” (…….Made in) مارکہ تیار اور استعمال ہوا۔
تحقیق کے مطابق سب سے پہلے یہ مارکہ استعمال کرنے والا ملک انگلینڈ تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اُس وقت معیاری مصنوعات جرمنی تیار کیا کرتا تھا۔ اہلِ انگلستان میں اپنی چیزوں سے لگاؤ اور انہیں خریدنے کے پیشِ نظر وہاں "Made in UK” مارکہ تیار کیا گیا، مگر یہ منصوبہ کارگر ثابت نہ ہوسکا اور انگلینڈ کے لوگ جرمنی کی تیار کردہ مصنوعات کی طرف اور راغب ہونے لگے۔ تحقیق میں اس کی دو وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
ایک یہ کہ جرمنی کی تیار کردہ مصنوعات سستی تھیں۔
دوسری بڑی اور اہم وجہ یہ انگلینڈ کی تیار کردہ مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ پائیدار تھیں۔