ایم آر پی سسٹم کا اعزاز صرف انڈیا کو حاصل ہے

جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com”کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق انڈیا پوری دنیا میں وہ واحد ملک ہے جہاں M.R.P یعنی "Maximum Retail Price” سسٹم موجود ہے۔
تحقیق کے مطابق ایم آر پی سسٹم کے تحت انڈیا ملک کی سرحدوں کے اندر اشیائے خور و نوش وغیرہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ کوئی بھی چیز چاہے وہ کھانے کی ہو یا دیگر گھریلو استعمال کی، گاہک اُس مخصوص چیز کے اوپر درج ایم آر پی سے ایک پیسہ بھی زیادہ ادا نہیں کرتا۔ اس سسٹم کو مختلف نشریاتی اداروں نے اچھے الفاظ میں نشر کیا ہے۔