2 اکتوبر، چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق2 اکتوبر 1938ء کو نامور پاکستانی فلم اداکار، پروڈیوسر، سکرپٹ رائٹر اور مصنف وحید مراد پیدا ہوئے۔آپ جنوبی ایشیا کے سب سے زیادہ مشہور اور بااثر اداکاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔
وحید مراد سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ فلم تقسیم کار نثار مراد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ وحید مراد نے کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، Marie Colaco Schoolکراچی سے میٹرک کیا، ایس ایم آرٹس سے گریجویشن کیا اور اس کے بعد کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔
نومبر 2010ء میں، انتقال کے 27سال بعد، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ادب، فنون لطیفہ، کھیل اور طب کے شعبوں میں ممتاز میرٹ کے لیے آپ کو ستارۂ امتیاز سے نوازا۔