ریوڑ کی رکھوالی، گدھے سے بہتر کوئی آپشن نہیں

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق مویشیوں (Livestock) اور بالخصوص ریوڑ کی رکھوالی کے لیے گدھے سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔
تحقیق کے مطابق جب کوئی بھیڑیا مویشیوں پر حملہ آور ہوتا ہے، تو گدھا اُسے بھگانے کے لیے اپنی لاتوں اور دانتوں کا استعمال کرتا ہے۔ بھیڑیا بالآخر گدھے کی لاتوں اور کاٹنے کا مقابلہ نہیں کر پاتا، اور بھاگنے میں ہی عافیت جانتا ہے۔