21 ستمبر، بلاول بھٹو زرداری کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو (مرحومہ) اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
بلاول کا نام سندھ کے عظیم صوفی بزرگ شاعر اور فلسفی مخدوم بلاول بن جام حسن سمو کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں دسویں صدی ہجری میں اس وقت کے سندھ کے ارغون حکمران نے کوہلو میں پسوا کر قتل کرا دیا تھا۔ بلاول کے معنی ہیں ’’جس کا کوئی ثانی نہ ہو‘‘۔