کیا واقعی "مارخور” سانپ نہیں کھاتا؟

وکی پیڈیا کے مطابق مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔
’’مار‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’’سانپ‘‘ کے ہیں اور خور ’’کھانے والے‘‘ کو کہتے ہیں۔ مگر عجیب و غریب بات یہ ہے کہ مارخور جانور سانپ کو بالکل نہیں کھایا کرتا۔
دوسری طرف مقامی لوک کہانیوں کے مطابق مارخور سانپ کو مار کر اس کو چبا جاتا ہے اور اس جگالی کے نتیجے میں اس کے منھ سے جھاگ نکلتی ہے، جو نیچے گر کر خشک اور سخت ہو جاتی ہے۔ لوگ یہ خشک جھاگ ڈھونڈتے ہیں اور اس کو سانپ کے کاٹنے کے علاج میں استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ذکر شدہ کہانی من گھڑت ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔