یہ ہے دنیا کا سب سے قیمتی ترین سکّہ

جی ہاں، معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک سہ سطری تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ سکّہ دنیا کا قیمتی ترین سکّہ ہے۔
تحقیق کے مطابق "Flowing Hair US Dollar” نامی یہ سکّہ حالیہ ایک نیلام میں ایک کروڑ، سولہ ہزار، آٹھ سو پچھتر (10,016,875) امریکی ڈالرز میں فروخت کیا گیا ہے۔ یہ رقم پاکستانی روپیہ میں ایک ارب، گیارہ کروڑ، چھیانوے لاکھ، ستاسی ہزار، سات سو اکیاسی روپیہ اور پچاس پیسے (1,119,687,781.50) بنتی ہے۔