13 ستمبر، لہری کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق معروف پاکستانی مزاحیہ اداکار سفیر اللہ صدیقی المعروف ’’لہری‘‘ 13 ستمبر 1929ء کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔
2 جنوری 1929ء کو کانپور میں پیدا ہوئے تھے۔ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 50ء کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا۔ منور ظریف، نذر اور آصف جاہ کے بعد لہری کے لیے فلم انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنانا کسی معرکے سے کم نہ تھا۔
لہری سے پہلے اداکار یعقوب بہترین مزاحیہ اداکار کہلاتے تھے، مگر لہری نے اپنی محنت اور کام کی لگن سے یعقوب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔