کیا "بلیک روز” حقیقی دنیا میں موجود ہے؟

اس سوال کے جواب میں معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” نے اپنی ایک سہ سطری تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ واقعی بلیک روز یعنی "کالا گلاب” فطرت میں موجود ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پوری دنیا میں صرف ایک جگہ "Halfeti” میں اُگتا ہے۔ "Halfeti” ترکی کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف گرمیوں کے موسم میں متعلقہ پودے میں "بلیک روز” اُگتا ہے۔ دوسری طرف ڈان میڈیا کے کارسپانڈنٹ فضل خالق دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے سنہ 1980ء تا 1990ء بلیک روز کو سیدو شریف ائیرپورٹ (کانجو) میں خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ بلیک روز سوات میں بھی کبھی اُگا کرتا تھا۔