دنیا کا مہنگا ترین مائع بچھو کا زہر ہے، تحقیق

معلوماتِ عامہ کے حوالے سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق بچھو کا زہر دنیا کا مہنگا ترین مائع ہے۔
تحقیق کے مطابق بچھو کا زہر ایک گیلن کے حساب سے 3 کروڑ 88 لاکھ 58 ہزار 507 ڈالرز کے عوض فروخت ہوتا ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 4 ارب 78 کروڑ 38 لاکھ 70 ہزار 796 روپیہ بنتی ہے۔
تحقیق کے مطابق دنیا میں بچھو کے زہر کے بعد دوسرا مہنگا ترین مائع تھائی لینڈ کوبرا (Thailand Cobra) کا زہر ہے، جس کی قیمتِ فروخت ایک گیلن کے حساب سے 1 لاکھ 52 ہزار 835 ڈالر بنتی ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 88 لاکھ 15 ہزار 516 روپیہ بنتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک گیلن میں 3.78541 لیٹر ہوتے ہیں۔