آرنلڈ، اپنی ریاست کا بلامعاوضہ کام کرنے والا گورنر

معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور اداکار آرنلڈ شوازینگر (Arnold Schwarzenegger) جب کیلی فورنیا (California) کے گورنر بنے، تو انہوں نے تنخواہ لینے سے انکار کیا۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ تنخواہ 14,583 ڈالر ماہانہ یا 175,000 ڈالرز سالانہ تھی۔ تحقیق میں یہ بھی رقم ہے کہ آرنلڈ نے تنخواہ لینے سے انکار کیوں کیا؟ اس کی وجہ وہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں: ’’ہالی ووڈ فلموں میں کام کرتے ہوئے میں نے جتنی دولت کمائی ہے، وہ میرے پوتوں تک کے لیے کافی ہے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ کیلی فورنیا کی خدمت بلامعاوضہ کروں۔‘‘