کم دودھ والی خواتین انگور کھائیں، ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان

جن خواتین کو بچوں کو دودھ پلاتے وقت یہ شکایت ہو کہ ان کا دودھ کم ہے اور بچے کو پوری غذا نہیں مل پاتی، تو ان کے لیے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں علاج کچھ یوں تجویز کرتے ہیں: ’’انگور کھانے سے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔ کم دودھ والی خاتون کو انگور کھانے چاہئیں۔‘‘
واضح رہے کہ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے‘‘ کے نام سے صبا رشید کر چکی ہیں اور اوپر تجویز شدہ علاج اسی کتاب کے صفحہ نمبر 150 پر درج ہے۔