معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق سنگاپور (Singpore) دنیا کے اُن گِنے چُنے ملکوں میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔
تحقیق کے مطابق سنگاپور میں دکان دار رات کو اپنی دکانیں بند کرتے وقت انہیں تالا لگانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے، جبکہ بعض دکان دار تو حد کر دیتے ہیں جو دروازہ بھی کھلا چھوڑ جاتے ہیں۔