24 اگست، پاؤلو کویلہو کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق 24 اگست 1947ء کو شہرہ آفاق برازیلی ناول نگار ’’پاؤلو کویلہو‘‘ (Paulo Coelho) پیدا ہوئے۔
پاؤلو برازیلی ناول نگار جو ناول ’’کیمیا گر‘‘، ’’گیارہ منٹ‘‘ اور ’’بریدا‘‘ کے حوالے سے ساری دنیا میں جانے، پہچانے اور مانے جاتے ہیں ۔ پاؤلو کا ناول ’’کیمیا گر‘‘ (Alchemist) دنیا بھر میں 80 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ آپ پرتگالی زبان کے اب تک کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناول نگار ہیں۔ آپ کا ناول ’’کیمیا گر‘‘ دنیا بھر میں 165 ملین (سولہ کروڑ پچاس لاکھ) سے زیادہ کی تعداد میں چھپ چکا ہے۔