وکی پیڈیا کے مطابق 18 اگست 1936ء کو اردو زبان کے معروف شاعر اور ہدایت کار گلزار نے جنم لیا۔ وہ پاکستان کے شہر جہلم کے قریب "دینہ” میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصلی نام "سمپیورن سنگھ” ہے۔ تقسیم برصغیر کے وقت آپ بھارت چلے گئے ۔ آپ ابتدائی زندگی میں موٹر مکینک تھے۔ شاعری اور فلمی دنیا کی طرف رحجان آ پ کو فلمی صنعت کی طرف لے گیا۔ آپ نے فلمی اداکارہ راکھی سے شادی کی۔
وکی پیڈیا کے مطابق گلزارؔ نے بطور ہدایتکار "اِجازت”، "انگور”، "دل سے”، "معصوم آندھی”، "پریچے”، "موسم” اور "ماچس‘‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ ان کا ٹیلی ڈراما "مرزا غالب” ایک کلاسیک کی حیثیت رکھتا ہے۔