معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 1986ء میں ایک فرانسیسی خاتون نے اول ہیلی کاپٹر اُڑانے کا فن سیکھا، اس کے بعد ایک ہیلی کرایہ پر لیا اور فرانس میں ایک جیل کے اوپر اسے روکا۔ رسّی کی مدد سے اپنے خاوند کو جیل سے اٹھا لیا اور ہیلی میں بٹھا کر اسے فرار کرانے میں مدد دلوائی۔
تحقیق کے مطابق خاتون کے خاوند کو ایک بینک کو لوٹتے سمے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔