13 اگست، جب نازیہ حسن انتقال کر گئیں

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ نازیہ حسن سرطان کے باعث لندن میں انتقال کر گئیں۔
نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 3 اپریل 1965ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980ء میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں، جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے‘‘ گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے جاری کیے ۔ انہوں نے 1995ء میں شادی کی۔
گوگل نے 3 اپریل 2017ء کو اُن کی 53ویں سالگرہ پر اُن کی تصویر کوڈوڈل کے طور پر شامل کیا۔ یہ ڈوڈل پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے لیے تھا۔