تازہ ہوا کی کین بیچنے والا چائینیز کروڑ پتی کیسے بنا؟

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق چائینہ کے ایک کروڑ پتی "Chen Guangbiao” نے تازہ ہوا کی کین بیچنے کا قصد کیا۔
تحقیق کے مطابق اُس نے ایک کین کی قیمت 0.80 ڈالر (10 اگست 2018ء کو یہ قیمت پاکستانی روپیہ میں 99.16 بنتی ہے) لگا دی۔
تحقیق کے مطابق چائینہ کی حد سے زیادہ فضائی آلودگی اور ایک انوکھے کاروبار کی وجہ سے مذکورہ شخص جلد ہی مارکیٹ پر چھا گیا اور 6 ملین ڈالر (74 کروڑ سینتیس لاکھ پاکستانی روپیہ) کما گیا۔
دوسری طرف "dailymail.co.uk” کی تحقیق کے مطابق "Chen Guangbiao” صرف دس دنوں میں 10ملین (ایک کروڑ) کین بیچنے میں کامیاب رہا۔ تحقیق اُسے ایک اچھے کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی اچھا انسان بھی بتاتی ہے۔