ٹَنل آف لَو، عاشقوں کی من پسند جگہ

"Pintrest.com”میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یوکرین (Ukraine) کے علاقہ کلیون (Kleven) میں واقع یہ "عجیب و غریب سرنگ” جنگل کے ہرے بھرے درختوں کے پتّوں سے بنی ہے اور پوری دنیا کے عاشقوں کی من پسند جگہ ہے۔
تحقیق کے مطابق اس سرنگ کو "Tunnel of Love” کہتے ہیں اور یہ 1.8 میل لمبی ہے۔ دوسری طرف وکی پیڈیا پر اس کی لمبائی 5 کلومیٹر دکھائی گئی ہے۔

ٹنل آف لو (Tunnel of Love) کا موسمِ خزاں کا دلوں کو موہ لینے والا منظر۔

محبت والی سرنگ (Tunnel of Love) کے اگر ایک طرف بہار میں نظارے دیدنی ہوتے ہیں، تو خزاں میں بھی اس کے نظاروں کا کوئی جواب نہیں ہوتا۔