معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق استنبول (Istanbul) میں ایک عجیب و غریب مشین ہے، جس میں گند ڈالیں اور بدلے میں اپنے پالتو کتے کے لیے کھانا حاصل کریں۔
تحقیق کے مطابق اس کو "Vending Machine” کہتے ہیں، جس میں آپ پلاسٹک کی بوتل ڈالیں گے، تو یہ آپ کے پالتو کتے کے لیے پانی اور کھانا دے گا۔ اس کے علاوہ استنبول کے باسی مشین میں گند ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں، تاکہ گلی کوچوں میں گھومنے والے کتوں کو مشین سے اپنے حصے کا کھانا اور پانی حاصل کرنے میں دشواری نہ ہو۔