30 جولائی، سونو نگم کا یومِ پیدائش

30 جولائی 1973ء کو مشہور بھارتی گلوکار سونو نگم (Sonu Nigam) فریدآباد، ہریانہ، بھارت میں پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سونو نگم نے گلوکاری کا آغاز 3 سال کی عمر میں کیا۔ اب تک ان کے بے شمار گیت اردو فلموں میں شامل کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بے شمار پاپ البم بھی کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو اداکاری کا بھی شوق تھا جس کی وجہ سے وہ کئی اردو فلموں میں بھی اپنے جلوے دکھا چکے ہیں۔
سونو نگم ذاتی زندگی میں ایک اچھے انسان ہیں۔ وہ کینسر ہسپتالوں، نابینا لوگوں کی مدد، کارگل جنگ اور زلزلوں سے متاثرہ علاقہ کے لوگوں کی امداد کی وجہ سے پورے ہندوستان میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ "کیرون” نامی ادارے کی کفالت کرتے ہیں، جو بچوں کے حوالہ سے کام کرتا ہے۔