اب تک کا سب سے عجیب و غریب کھیل

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق فن لینڈ (FinLand) میں ایک عجیب و غریب کھیل کھیلا جاتا ہے جس کا نام ہے”eukonkanto
تحقیق کے مطابق اس کھیل میں اپنی بیوی کو نہایت بھونڈے طریقے سے کاندھوں پر اٹھا کر گُھٹنوں تک کھڑے پانی میں دوڑنا پڑتا ہے۔ مذکورہ کھیل میں ٹیم دو کھلاڑیوں یعنی میاں اور بیوی پر مشتمل ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جیتنے والی ٹیم کے کپتان یعنی "میاں” کو "بیوی” کے وزن کے حساب سے "Beer” (شراب) ملتی ہے۔