معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق فن لینڈ (FinLand) میں ایک عجیب و غریب کھیل کھیلا جاتا ہے جس کا نام ہے”eukonkanto”
تحقیق کے مطابق اس کھیل میں اپنی بیوی کو نہایت بھونڈے طریقے سے کاندھوں پر اٹھا کر گُھٹنوں تک کھڑے پانی میں دوڑنا پڑتا ہے۔ مذکورہ کھیل میں ٹیم دو کھلاڑیوں یعنی میاں اور بیوی پر مشتمل ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق جیتنے والی ٹیم کے کپتان یعنی "میاں” کو "بیوی” کے وزن کے حساب سے "Beer” (شراب) ملتی ہے۔