معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "The manchineel tree” دنیا کے زہریلے ترین درختوں میں سے ایک ہے۔
تحقیق کے مطابق اگر بارش کا قطرہ اس درخت کے پتّوں کو چھو جائے اور غلطی سے وہ قطرہ انسانی جلد پر آٹپکے، تو جلد جل کر رہ جاتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق مذکورہ درخت جنوبی شمالی امریکہ اور شمالی جنوبی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ اس درخت کے حوالہ سے "Guinness World Records”میں بھی درج ہے۔