8 جولائی، دلاور فگار کا یومِ پیدائش

دلاور فگار کا حقیقی نام دلاورحسین تھا۔ وہ ایک شاعر، مزاح نگار، نقاد، محقق اور ماہرتعلیم کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ وہ آٹھ جولائی 1929ء کو بھارت کے صوبہ اتر پردیش کے قصبہ بدایوں میں پیدا ہوئے۔ دلاورنے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔دلاورنے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں ہی میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونی ورسٹی سے ایم اے (اردو) کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی سندیں بھی حاصل کیں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز انہوں نے بھارت میں درس و تدریس سے کیا۔ اس کے بعد وہ ہجرت کرکے کراچی آئے۔ وہ یہاں کے عبد اﷲ ہارون کالج میں بحیثیت لیکچرار کچھ عرصے تک اردو پڑھاتے تھے۔ اکیس جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔