ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان پوری دنیا میں علاج بالغذا کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اس حوالہ سے ان کی ہندی کتاب "کیا کھائیں اور کیوں؟” میں غذائی نسخہ کچھ یوں بیان کرتے ہیں: "ٹھنڈے پانی میں لیموں اور شکر ملا کر پئیں۔ یہ متلی اور قے ٹھیک کرتا ہے۔”
واضح رہے کہ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ صبا رشید "کار آمد گھریلو غذائی نسخے” کے عنوان سے کرچکی ہیں۔ محولہ بالا غذائی نسخہ مذکورہ اردو کتاب کے صفحہ نمبر 43 پر شائع ہوچکا ہے۔