وکی پیڈیا کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (Professor Dr. Muhammad Yunus) نے 28 جون، 1940ء کو بنگلہ دیش میں آنکھ کھولی
ڈاکٹر محمد یونس مسلمان بنکار ہیں۔ وہ انتہائی غریب لوگوں کو جو عام بنکاری نظام سے قرضہ لینے کے اہل نہیں، چھوٹے قرضے دینے کے نظام کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گرامین بنک (Grameen Bank) کے بانی بھی ہیں۔ 2006ء میں ان کو اور ان کے بنک کو مشترکہ طور پر غریب لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے پر اور سماجی خدمات کے شعبہ میں نوبل انعام دیا گیا۔
ڈاکٹر یونس انفرادی طور پر بھی کئی بین الاقوامی اعزازات بشمول بین الاقوامی خوراک کا انعام (World Food Prize) جیت چکے ہیں۔ وہ بینکر ٹو دی پوور (Banker to the Poor) کے مصنف اور گرامین بنک کے بانی بھی ہیں۔
