یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا پھول

شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ پھول انڈونیشیا میں پیدا ہوتا ہے۔ "The Rafflesia” نامی اس پھول کو دنیا کا سب سے بڑا پھول مانا جاتا ہے۔
تحقیق میں رقم ہے کہ اس کا قطر دو میٹر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک مشہور انگریزی ویب سائٹ کی تحقیق کے مطابق اس کا وزن دس کلوگرام تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

"buzzle.com” کی ایک تحقیق کے مطابق خوشبو کی بجائے اس سے سڑے ہوئے گوشت کی طرح بدبُو اٹھتی ہے اور ساتھ کھڑا شخص رومال کے بغیر اس کا جائزہ نہیں لے سکتا۔ "buzzle.com” کے مطابق اس کا وزن 10 کلوگرام تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔