16 جون، جب پہلی خاتون نے خلا میں قدم رکھا

معلوماتِ عامہ کے حوالے سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 16 جون 1963ء کو سوویت یونین کی خاتون "Valentina Tereshkova” نے خلا میں قدم رکھ کر دنیا کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ خاتون کو واپس زمین پر صحیح سلامت پہنچتے ہی "Hero of the Soviet Union” کا اعزاز دیا گیا جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے انہیں "Gold Medal of Peace” دیا گیا۔