تاریخِ عالم میں ایسی مثالیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں جب قیدی، قید میں ہی خوش ہو اور رہائی ملنے کے بعد بھی قید ہی میں رہنا چاہتا ہو۔
ایک ایسی مثال معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق میں بھی ملتی ہے۔
تحقیق کے مطابق کینیڈا میں جنگ عظیم دوم میں قیدیوں کے ساتھ اتنا اچھا اور نرم رویہ رکھا گیا کہ تمام قیدی متاثر ہوئے بنا نہ رِہ۔
تحقیق کے مطابق جب انہیں جنگ کے خاتمہ کے بعد رہائی کا حکم سنایا گیا، تو ان میں سے ایک بھی قیدی واپس اپنے ملک جانے کو تیار نہ ہوا۔