آج کوئی خبر نہیں، پیانو سنیں، بی بی سی

معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 18 اپریل 1930ء کو  "The British Broadcasting Corporation” یعنی "BBC” نے ایک عجیب قسم کی اناؤنسمنٹ کی کہ "There is no news today” یعنی آج کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، آج کوئی خبر نہیں۔
تحقیق میں آگے رقم ہے کہ مذکورہ روز خبروں کا دورانیہ پیانو بجا کر پورا کیا گیا۔