9 جون کو تاریخِ کوہِ پیمائی میں ایک الگ مقام حاصل ہے۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 9 جون 1957ء کو دنیا کی بڑی چوٹیوں میں سے ایک براڈ پیک (Broad Peak) کو پہلی بار سر کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق اسٹریلیا کے چار کوہِ پیماؤں "Fritz Wintersteller, Marcus Schmuck, Kurt Diemberger, and Hermann Buhl” نے مل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔
تحقیق میں یہ بھی رقم ہے کہ "براڈ پیک” پاکستان اور چائنہ کی سرحد پر واقع دنیا کی بارہویں (12th) بڑی چوٹی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق سطح سمندر سے اس کی بلندی 8,051 میٹر یعنی 26,414 فٹ ہے۔