جانتے ہیں کہ یہ دنیا کی خطرناک ترین مکڑی ہے؟

جی ہاں، شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "Black Widow” نامی یہ حشرہ دنیا کی خطرناک ترین مکڑی ہے۔
تحقیق کی عجیب بات یہ ہے کہ اگر ایک طرف "Black Widow” خود خطرناک ترین حشرہ ہے، تو دوسری طرف اس کا نَر مکڑا بے ضرر ہوتا ہے اور بالکل نہیں کاٹتا۔
تحقیق میں یہ بھی درج ہے کہ "Black Widow” اپنے نَر کو بھی کھانے سے گریز نہیں کرتی اور بسا اوقات یہ ایک دن میں 20 نَر مکڑوں تک کو کھا جاتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق "Black Widow” ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور جنوبی کینیڈا میں پائی جاتی ہے اور اس کی زندگی کا دورانیہ ایک سے لے کر تین سال تک ہوتا ہے۔