ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان پوری دنیا میں علاج بالغذا کے حوالہ سے مشہور ہیں۔ وہ اپنی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں شوگر کے مریضوں کو ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کی ہندی کتاب کا اردو ترجمہ ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے ‘‘ (مترجم: صبا رشید) کے صفحہ نمبر 89 میں رقم ہے: ’’ذیابیطس (شوگر) کے لیے ٹماٹر بہت مفید ہیں۔ پیشاب میں شکر آنا آہستہ آہستہ بند ہوجاتا ہے۔‘‘