21 مئی، جب فیفا کا قیام عمل میں آیا

معلوماتِ عامہ کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کی تحقیق کے مطابق 21 مئی کو فٹ بال کی دنیا میں ایک اہم دن کے طور پر گردانا جاتا ہے۔ 21 مئی 1904ء کو فرانس میں فٹ بال کی بین الاقومی تنظیم(FIFA) یعنی انٹرنیشنل فٹ بال ایسوی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔
تحقیق کے مطابق فیفا تنظیم "فٹ بال ورلڈ کپ” منعقد کرنے کی مجاز ہے، جو کھیلوں کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔