ساٹھ سال کی اوسط عمر پانے والے کے منھ میں کتنا لعاب بنتا ہے؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "chaostrophic.com”نے لعاب دہن (Saliva) کے حوالہ سے حالیہ ایک عجیب و غریب تحقیق شائع کی ہے جسے پڑھتے ہی آدمی دم بخود رہ جاتا ہے۔
تحقیق میں رقم ہے کہ 60 یا 65 سال کی اوسط عمر پانے والے ایک عام آدمی کے منھ میں اتنا لعاب (Saliva) بنتا ہے کہ جس سے اولمپک سائز کے دو سوئمنگ پول بھر جاتے ہیں۔