مانتے ہیں کہ یہ فریزر کی پرانی شکل ہے؟
جی ہاں، ایسا ہی ہے۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ایران کے صحراؤں میں اس عمارت کو فریزر کے طور پر استعمال میں لایا جاتا تھا۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ اسے یخ چال "Yakhchal” کے نام سے پکارا جاتا تھا اور اس سے دو کام لیے جاتے تھے۔ ایک اس میں مصنوعی طور پر برف تیار کی جاتی تھی اور دوسرا اس میں برف کو محفوظ بھی رکھا جاتا تھا۔