دنیا میں دو فیصد لوگوں کے بغل سے بدبو نہیں آتی، مگر کیوں؟

معلومات عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں دو فیصد لوگ ایسے ہیں جن کے بغل سے بدبو بالکل نہیں آتی۔
تحقیق کے مطابق دراصل یہ بات جین (Gene) سے متعلق ہے۔
تحقیق کہتی ہے کہ پوری دنیا میں دو فیصد لوگ ایسے ہیں جو ایک غیر معمولی قسم کی مخصوص جین (ABCC11) کے حامل ہیں۔ مذکورہ جین رکھنے والوں کے بغل سے کبھی بدبو نہیں آتی۔