6 مئی، جب پہلا مسلمان بھارت کا صدر منتخب ہوا

6 مئی کو بھارت کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ 6 مئی 1967ء کو ذاکر حسین بھارت کا پہلا مسلمان صدر منتخب ہوا تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق سیاست دان ہونے کے علاوہ آپ ماہر تعلیم بھی تھے۔ آپ نے حیدرآباد دکن، دہلی اور علی گڑھ میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں جرمن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی۔ دورانِ تعلیم آزادی کی تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا اور تحریک خلافت و ترک موالات کے سلسلے میں قید و بند کی سختیاں بھی برداشت کیں۔1969ء کو آپ کا انتقال ہوا۔