چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے پوری دنیا میں بھاپ سے کام لیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان بھی بھاپ کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ تجویز کرتے ہیں: ’’پانی یا دودھ گرم کرتے وقت جب بھاپ اُٹھ رہی ہو، تو چہرے پر بھاپ سے گرم سینک کریں۔ اس سے چہرہ صاف رہتا ہے۔‘‘
