19 اپریل کو روس کی مشہور ٹینس سٹار ماریہ شراپوا (Maria Yuryevna Sharapova) پیدا ہوئیں۔
معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی سرگرم ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 19 اپریل 1987ء کو روس (Russia) کی مشہور ٹینس سٹار ماریہ شراپوا پیدا ہوئیں۔
ماریہ کو ادارہ ’’ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن‘‘ (ڈبلیو ٹی اے) پانچ مختلف موقعوں پر ’’ورلڈ نمبر وَن ٹینس پلیئر‘‘ کا اعزاز دے چکا ہے۔ اس کے علاوہ آپ دنیا کی اُن اولین دس خواتین میں سے ہیں جنہوں نے ’’گرینڈ سلام‘‘ (Grand Slam) ٹائٹل جیتا۔ اس طرح یہ اعزاز جیتنے والی آپ روس کی پہلی خاتون ہیں۔ آپ کو اولمپک (لندن 2012ء) کے میڈلسٹ پلیئر ہونے کا اعزاز اُس وقت حاصل ہوا جب آپ روس کی طرف سے ویمنز سنگلز میں سلور میڈل جیتنے والی پہلی روسی خاتون کے طور پر سامنے آئیں۔ ماریہ شراپوا کھیلنے کے منفرد انداز کے ساتھ ساتھ اپنے ملکوتی حسن کے لیے بھی مشہور ہیں۔