انڈیانا جہاں ٹریفک سگنلز کا خاتمہ حادثات میں کمی لایا

امریکی ریاست انڈیانا نے حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لیے ٹریفک سگنلز کا خاتمہ کیا۔
جی ہاں، یہ عجیب و غریب تحقیق "wtffunfact.com” نامی مشہور انگریزی ویب سائٹ نے شائع کی ہے جس کے مطابق 90 عیسوی کی دہائی کے بعد امریکی ریاست "انڈیانا” (Indiana) کے علاقے "کارمل” (Carmel)میں تمام ٹریفک سگنلز کو ہٹا کر ان کی جگہ راؤنڈ اباؤٹس (Roundabouts) کو تعمیر کیا گیا۔
تحقیق کے مطابق اس کا فائدہ یہ نکلا کہ ہر موڑ پر راؤنڈ اباؤٹ تعمیر کرنے سے ٹریفک سگنلز کے مقابلہ میں تعمیراتی خرچے میں 125,000 ڈالرز کا خرچہ کم ہوگیا۔
اس کے علاوہ تحقیق جو سب سے بڑا فائدہ بتاتی ہے، وہ یہ ہے کہ حادثات میں چالیس فی صد تک کمی واقع ہوئی۔ نہ صرف یہ بلکہ شرحِ اموات اور دیگر چھوٹے بڑے زخم اور چوٹ لگنے کی شرح میں بھی 80 فیصد تک کمی واقع ہوگئی۔