جیلی فش کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ دھوپ میں رکھنے سے بھاپ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔
"wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق جیلی فش کا وجود 98 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ شائد اس لیے جب اسے دھوپ میں رکھا جاتا ہے، تو یہ بھاپ بن کر اُڑ جاتی ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق جیلی فش ہر سمندر میں پائی جاتی ہے۔ اس میں کچھ اقسام چھے مہینے جب کہ کچھ بارہ مہینے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔
وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے مطابق جیلی فش کی 85 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دماغ، سانس، حسیات اور ہاضمے کا مکمل نظام نہ ہونے کے باوجود جیلی فش دن کے چوبیس گھنٹے خوراک کھاتی ہیں۔
وائس آف امریکہ کی اردو سروس، فن فیکٹ ڈاٹ کام کی تحقیق میں اس نکتے کے ساتھ اختلاف کرتی ہے کہ جیلی فیش 98فیصد پانی پر مشتمل ہے۔ وائس آف امریکہ کی تحقیق 92 فیصد بتاتی ہے۔