7 اپریل، جیکی چین کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ہانگ کانگ اور ہالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی اداکار، کوریوگرافر، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرپٹ رائٹر، موسیقار اور مارشل آرٹ اسٹنٹ آرٹسٹ جیکی چین (Jackie Chan) سات اپریل 1954ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے۔ اُن کا اصل نام چین کانگ سینگ ہے۔
اپنی فلموں میں وہ مزاحیہ اداکاری، قلابازیوں، لڑنے کے انداز، مارشل آرٹس کے استعمال اور نئے نئے کرتبوں کے لیے مشہور ہیں۔
جیکی چین سن 1970ء کی دہائی سے اداکاری کر رہے ہیں اور اب تک 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔