30 مارچ، امریکہ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔
معلومات عامہ کے حوالے سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 30 مارچ 1867ء کو امریکہ نے روس سے الاسکا 72 لاکھ ڈالر کے عوض خریدا۔
وکی پیڈیا کے مطابق اب "الاسکا” ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ایک ریاست ہے۔ یہ شمال مغربی امریکہ کا یخ بستہ علاقہ ہے۔ اس کا کل رقبہ 591004 مربع میل یا 1530700 مربع کلومیٹر۔ یہ رقبے کے لحاظ سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سب سے بڑی ریاست ہے ۔سنہ 2000ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 626932 نفوس پر مشتمل تھی۔ یہ زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 1912ء میں اس علاقے میں مقامی حکومت قائم کی گئی۔ 1958ء کو امریکہ کے صدر جنرل آئزن ہاور نے قانون پر دستخط کیے جس کی رو سے یہ علاقہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی 49ویں ریاست بن گیا۔ اس کا دارالحکومت "جونیاؤ” ہے۔