26 مارچ، پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن

26 مارچ کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کے طور پر مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 26 مارچ 1969ء کو جنرل یحیٰ خان نے پاکستان کا آئین معطل کرکے ملک میں دوسرا مارشل لا نافذ کیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق نومبر 1968ء میں مخالف جماعتوں کے متحدہ محاذ نے ملک میں بحالیِ جمہوریت کی تحریک چلائی جس نے خوں ریز ہنگاموں کی شکل اختیار کر لی۔ مارچ 1969ء تک حکومت پر صدر ایوب خان کی گرفت بہت کمزور ہو چکی تھی۔ 23 مارچ 1969ء کو یحییٰ خان نے ایوب خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی اور کور کمانڈرز کو ضروری ہدایات دیں۔ 25 مارچ 1969ء کو ایوب خان نے قوم سے خطاب میں اقتدار سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا جس کے بعد 26مارچ کو یحییٰ خان نے باقاعدہ مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔