22 مارچ کو عالمی یومِ آب منایا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 22 مارچ کو عالمی یومِ آب یا پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لیے ہر اس ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔
دنیا میں 1.1 ارب انسانوں تک صاف پانی کی رسائی نہیں ہے۔ 2.6 ارب انسانوں کو نکاسیِ آب کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ہر روز 5 ہزار بچے عدم صفائی کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں۔