بحری قذاق آنکھ پر کالی پٹّی کیوں باندھ کر رکھتے ہیں؟

جانتے ہیں کہ بحری قذاق (Pirates) ایک آنکھ پر کالی پٹی کیوں باندھتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں بچوں کی معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم ویب سائٹ "childrensmuseum.org” نے ایک تحقیق شائع کی ہے جس کے مطابق اس خیال کو رَدکیا گیا ہے کہ بحری قذاق "کانے” (ایک آنکھ والے) ہوتے ہیں۔ تحقیق میں رقم ہے کہ ان کی آنکھ کسی لڑائی یا حادثہ میں ضائع بھی نہیں ہوئی ہوتی۔ تحقیق کے مطابق دراصل بحری قذاق اپنے آپ کو دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں صورتوں میں لڑنے اور ہمہ وقت کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کے لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس لیے ایک آنکھ دن کی روشنی میں کالی پٹی سے باندھی رکھی جاتی ہے کہ تاریکی میں چیزیں اچھی طرح دِکھیں۔
دوسری طرف "wtffunfact.com” کی تحقیق کہتی ہے کہ بحری قذاق اپنے بحری جہازوں میں کبھی جہاز کے اوپر کھلے آسمان تلے کھڑے ہوتے ہیں اور کبھی نیچے جہاز کے اندر بنے مختلف کمرہ نما جگہوں میں اترتے ہیں، تو ایسے میں انہیں بیک وقت روشنی اور اندھیرے میں اچھے طریقے سے ماحول کا جائزہ لینے کے لیے ایک آنکھ کھلی اور دوسری پٹّی سے باندھے رکھنا پڑتی ہے۔