9 مارچ کو پاکستان میں آمریت کے خلاف مزاحمت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 9 مارچ 2007ء کو پاکستان کی عدالت عظمی کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو آمر پرویز مشرف نے معطل کر کے گھر میں نظر بند کر دیا جس کے نتیجہ میں پرویز مشرف کے دورِ آمریت کے سب سے بڑے سیاسی بحران کا آغاز ہو گیا جو بالآخر ان کے زوال پر منتج ہوا۔