گوگل کی دورانِ ملازمت مرنے والے ملازمین کے لیے مُراعات

کیا آپ جانتے ہیں کہ ادارہ "google.com” دورانِ ملازمت اپنے مرنے والے ملازمین کے پسماندگان کو کیا مُراعات دیتا ہے؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق "google.com” کمپنی کی دورانِ ملازمت مرنے والے ملازموں کے لیے مراعات کے حوالہ سے کہتی ہے کہ جب "google.com” کا کوئی ملازم مرتا ہے، تو اس کی بیوی کمپنی سے پورے دس سال تک اپنے مرحوم شوہر کی آدھی تنخواہ وصول کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔
تحقیق آگے بتاتی ہے کہ مرنے والے ملازم کے بچے ٹھیک 19 سال کی عمر تک ایک ہزار ڈالرز ماہانہ کمپنی سے وصول کرتے ہیں۔ اس رقم سے وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیمی اخراجات بھی پورا کرتے ہیں۔